سورة البقرة - آیت 202

أُولَٰئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّمَّا كَسَبُوا ۚ وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ایسوں ہی کے لئے ان کی کمائی کا حصہ ہے ، اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی ہر شخص کو اپنے اعمال کے مطابق بدلہ دیا جائے گا اچھے اعمال کا بدلہ اچھا اور بُرے اعمال کا بدلہ بُرا۔ اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔