أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَٰكِن لَّا يَشْعُرُونَ
خبردار رہو ، وہی فساد کرنے والے ہیں لیکن سمجھتے نہیں ۔
زبان سے کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائیں گے مگر ساتھ اپنے لوگوں کا دیتے ہیں۔ سچا مومن تو پوری طرح اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کردیتا ہے۔ حدیث:… منافق کی چند نشانیاں ہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (۱)جب بات کرے تو جھوٹ بولے ۔ (۲) جب امانت رکھوائی جائے تو خیانت کرے ۔(۳) جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے۔ (۴) اختلاف ہوتو جھگڑا کرے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ چار خصوصیات جس میں پائی جائیں وہ منافق ہے جس میں ایک خصلت پائی گئی وہ بھی منافق ہے یہاں تک کہ وہ اُسے چھوڑدے۔(بخاری:۳۴) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بدترین شخص وہ ہے جوکسی کے سامنے ایک رخ اور دوسرے کے سامنے دوسرا رخ رکھے یعنی دو چہروں والا انسان۔‘‘ (بخاری: ۷۱۷۹۔ مسند احمد: ۲۰/ ۳۰۷، ح: ۸۰۵۵) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’حرام کھلا ہوا ہے اور حلال بھی کھلا ہوا ہے۔‘‘ (بخاری: ۵۲)