سورة النحل - آیت 73
وَيَعْبُدُونَ مِن دُونِ اللَّهِ مَا لَا يَمْلِكُ لَهُمْ رِزْقًا مِّنَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ شَيْئًا وَلَا يَسْتَطِيعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور اللہ کے سوا انکو پوجتے ہیں ، جو آسمانوں اور زمین میں سے ان کی روزی کے کچھ مختار نہیں ہو اور کچھ مقدور رکھتے ہیں (ف ١) ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان کے معبود نہ تو بارش برسانے پر قادر ہیں اور نہ زمین سے غلے اور پھلدار درخت پیدا کرنے پر، نہ ہی وہ یہ بتاسکتے ہیں کہ زمین میں کون کون سے خزانے موجود ہیں اور وہ کون کون سے مقامات پر موجود ہیں نہ وہ ان باتوں پر آج قدرت رکھتے ہیں اور نہ آئندہ کبھی قادر ہوسکیں گے ۔ یعنی تمہاری زندگی اور تمہاری نوع کی بقا کے اسباب تو صر ف اللہ مہیا کرے اور اس کی بندگی میں تم اوروں کو بھی شریک بنالو یہ کس قدر نا انصافی ہے۔