سورة النحل - آیت 18
وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ إِنَّ اللَّهَ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
اور اگر تم اللہ کی نعمتیں شمار کرو تو انہیں پورا نہ کرسکو گے بےشک اللہ بخشنے والا مہربان ہے ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ کی نعمتوں کاشمار ناممکن ہے: یہ چند موٹی موٹی چیزیں ذکر کی گئی ہیں لیکن اگرتم ان کی جزئیات میں یا دوسری چیزوں میں غور کرو تو اللہ کی اس قدر نعمتیں ہیں کہ تمہاری گنتی میں بھی نہیں آ سکتی ۔ انسان کو چاہیے تو یہ تھاکہ ان نعمتوں کی وجہ سے وہ اللہ کاشکرگزار بنتامگر اس نے اُلٹا اللہ کے شریک بناناشروع کردیے ۔ پھر بھی اللہ ان کے ایسے جرائم سے درگزر کرتے ہوئے انھیں معاف فرمادیتاہے۔ تمہاری تقصیروں سے تجاوز کرلیتاہے۔ بڑا ہی رحیم ہے تو بہ کے بعد عذاب نہیں کرتا۔