سورة البقرة - آیت 175
أُولَٰئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُا الضَّلَالَةَ بِالْهُدَىٰ وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ ۚ فَمَا أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
انہوں نے ہدایت کے بدلے گمراہی اور مغفرت کے بدلے عذاب خریدا ہے سو کس چیز نے ان کو آگ پر صابر کیا ؟ ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اللہ تعالیٰ کی آیات کو چھپاکر گمراہ کرنے والے لوگ اور غلط تاویلات کے ذریعے نذرانے وصول کرنے والے علماء و پیشوا جنھیں خوب معلوم ہے کہ ان کی سزاکس قدر سخت ہوگی۔ اس کے باوجود یہ ان حرکتوں سے باز نہیں آئے۔ یہ لوگ آخرت كے عذاب پر کتنا صبر کرنے والے ہیں اللہ تعالیٰ پوچھتے ہیں۔