سورة ابراھیم - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
(شروع) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تعارف: جو لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو ماننے سے انکار کررہے تھے اور آپ کی دعوت کو ناکام کرنے کے لیے ہر طرح کی بدتر سے بدتر چالیں چل رہے تھے ۔ ان کی فہمائش و تنبیہ کی جا رہی ہے کیونکہ قریش کی ہٹ دھرمی، عناد، مزاحمت، شرارت اور ظلم و جور میں باوجود اس کی پہلی سورتوں میں فہمائش کرنے کے روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہاتھا ۔ (تفہیم القرآن )