سورة یوسف - آیت 61

قَالُوا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ وَإِنَّا لَفَاعِلُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بولے اس کی بابت ہم اس کے باپ کو پھسلائیں گے اور ہم (ضرور) ایسا کریں گے

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

وہ کہنے لگے، ہمارا باپ بوڑھا ہے، لہٰذا وہ آسانی سے اسے ہمارے ساتھ روانہ نہ کرے گا۔ تاہم ہم لوگ اپنی پوری کوشش کریں گے کہ اپنے بھائی کو بھی ساتھ لائیں تاکہ بادشاہ کے سامنے جھوٹے نہ پڑیں۔