سورة البقرة - آیت 8
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
آدمیوں میں سے بعض میں جو (زبان سے) کہتے ہیں کہ ہم خدا پر اور پچھلے دن پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ ہرگز مومن نہیں۔ (ف ١)
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہاں سے كافروں كے تیسرے گروہ كا بیان شروع ہوتا ہے اور یہ منافقین ہیں یعنی یہ لوگ اپنے آپ کو اس غلط فہمی میں مبتلا کررہے ہیں کہ ان کی یہ منافقانہ روش ان کے لیے مفید ہوگی۔ حالانکہ یہ انھیں دنیا میں بھی نقصان پہنچائے گی اور آخرت میں بھی ۔