سورة ھود - آیت 111

وَإِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمْ رَبُّكَ أَعْمَالَهُمْ ۚ إِنَّهُ بِمَا يَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور بیشک جب وقت آیا تیرا رب سب کو ان کے اعمال کا پورا بدلہ دیگا ، کہ وہ ان کے کاموں سے خبردار ہے ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل ایمان کو استقامت کی تلقین کی جا رہی ہے کہ مخالفین کی باتوں کی قطعاً پرواہ نہ کریں اور اللہ کے حکم بجا لانے کے لیے مضبوطی سے ڈٹ جائیں اور اس کی قائم کردہ حدود کا پورا پورا خیال رکھیں اس سے تجاوز نہ کریں۔ حتیٰ کہ دشمن کے ساتھ معاملہ کرتے ہوئے بھی جائزنہیں۔ اللہ تعالیٰ تمھارے ایک ایک فرد سے اور تمھارے تمام تر اعمال سے پوری طرح خبر دار ہے۔