سورة ھود - آیت 97

إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَئِهِ فَاتَّبَعُوا أَمْرَ فِرْعَوْنَ ۖ وَمَا أَمْرُ فِرْعَوْنَ بِرَشِيدٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

فرعون اور اس کی جماعت کی طرف بھیجا سو وہ لوگ فرعون کے حکم پر چلے ، اور فرعون کا حکم اچھا نہ تھا (ف ١) ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مَلَائٍ: قوم کے اشرف اور ممتاز لوگوں کو کہا جاتا ہے۔ فرعون کے ساتھ اس کے دربار کے ممتاز لوگوں کا نام اس لیے لیا گیا ہے کہ اشرافِ قوم ہی ہر معاملے کے ذمہ دار ہوتے تھے اور قوم ان ہی کے پیچھے چلتی تھی اور اگر یہ موسیٰ علیہ السلام پر ایمان لے آتے تو یقینا فرعون کی ساری قوم ایمان لے آتی۔ لیکن انھوں نے فرعون کی اطاعت نہ چھوڑی اور موسیٰ علیہ السلام کی دعوت کو رد کردیا جو کہ رشد وہدایت والی تھی۔