سورة البقرة - آیت 146

الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءَهُمْ ۖ وَإِنَّ فَرِيقًا مِّنْهُمْ لَيَكْتُمُونَ الْحَقَّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جنہیں ہم نے کتاب دی ہے وہ اس کو (یعنی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو) ایسا پہچانتے ہیں جیسے وہ اپنے بیٹوں کو پہچانتے ہیں اور ان میں سے ایک فرقہ دانستہ حق کو چھپاتا ہے ۔ (ف ٢)

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

تورات میں اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچاننے کے لیے بہت سی نشانیاں ذكر كی تھیں یہود کو قبلہ اول کا پورا پورا علم تھا اور تورات میں نبی كریم صلی اللہ علیہ وسلم كی اتنی نشانیاں مذكور تھیں كہ جن كی بنا پر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كو یوں پہچانتے تھے جیسے ایک شخص اپنے بیٹوں کو پہچانتا ہے اور وہ یہ بات خوب جانتے تھے کہ قبلہ اول ہی حقیقی کعبہ ہے۔ لیکن وہ یہ بات عوام کے سامنے ظاہر نہیں کرتے تھے۔