سورة ھود - آیت 39

فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

سو عقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا ، کہ وہ کون ہے جس پر رسوائی کا عذاب آئے گا ، اور اس پر دائمی عذاب اترے گا ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

نوح علیہ السلام نے اپنی قوم کو خبردار کر دیا تھا کہ تم پر سیلاب کا عذاب آنے والا ہے۔ وہ اپنی قوم کی اس بات پر حیران تھے کہ عن قریب ان لوگوں کی تباہی ہونے والی ہے۔ اور انھیں اپنی ذرا بھی فکر نہیں اُلٹا مجھے دیوانہ سمجھ کر مذاق اُڑا رہے ہیں۔ نوح علیہ السلام نے انھیں جواب دیا۔ اچھا دل خوش کر لو۔ وقت آ رہا ہے اس کا پورا پورا بدلہ لیا جائے گا ابھی جان لو گے کہ کون اللہ کے عذاب سے دنیا میں رسوا ہوتا ہے اور کس پر جہنم کا دائمی عذاب ہوگا جو کبھی ٹالے نہ ٹلے گا۔