سورة یونس - آیت 67
هُوَ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا ۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَسْمَعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
وہی ہے جس نے تمہارے لئے رات بنائی کہ اس میں آرام پاؤ ، اور دن بنایا دکھانے والا جو سنتے ہیں ان کے لئے اس میں نشانیاں ہیں ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اللہ کو تو مختار کل ماننے کے لیے بے شمار نشانیاں ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ اس نے رات اور دن پیدا کیے، رات اطمینان و سکون اور آرام حاصل کرنے کے لیے ہے اور دن کو روشن اور اُجالے والا بنا دیا تاکہ تم اس میں کام کاج کرو۔ معاش اور روزی تلاش کرو، سفر تجارت اور کاروبار کر سکو۔ ان دلیلوں میں بہت کچھ عبرت ہے۔ لیکن اس سے فائدہ وہی اٹھاتے ہیں جو ان آیتوں کو دیکھ کر ان کے خالق کی عظمت و جلالت کا تصور رکھتے ہیں جو خالق و مالک کی قدرت و عزت کرتے ہیں۔