سورة یونس - آیت 55

أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۗ أَلَا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ، اللہ کا ہے سنتا ہے اللہ کا وعدہ سچا ہے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان آیات میں آسمان و زمین کی ملکیت و حاکمیت وعدہ الٰہی برحق، زندگی اور موت پر اس کا اختیار اور سب اس کے حضور حاضر ہونے کا بیان ہے۔ جس سے مقصود گزشتہ باتوں ہی تائید و توضیح ہے کہ جو ذات اتنے اختیارات کی مالک ہے۔ اس کی گرفت سے بچ کر کوئی کہاں جا سکتا ہے؟ اور اس نے حساب کتاب کے لیے ایک دن مقرر کیا ہوا ہے اسے کون ٹال سکتا ہے۔ یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے وہ ایک دن ضرور آئے گا اور ہر نیک و بد کو اُس کے عملوں کے مطابق جزا و سز دی جائے گی۔