سورة یونس - آیت 52

ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذُوقُوا عَذَابَ الْخُلْدِ هَلْ تُجْزَوْنَ إِلَّا بِمَا كُنتُمْ تَكْسِبُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ظالموں سے کہا جائے گا ، دائمی عذاب چکھو ، یہ تمہاری کمائی ہی کا بدلہ ہے (آیت ١) ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت کے دن کافروں سے کہا جائے گا کہ اب عذاب دائمی کا مزا چکھو، ہمیشہ کی مصیبت اٹھاؤ۔ جیسے تم نہیں مانتے تھے اب بتاؤ کہ یہ جادوہے یاتم اندھے ہو، جاؤ اب جہنم میں چلے جاؤ پھر انھیں دھکے دے دے کر جہنم میں جھونک دیا جائے گا۔ اور تم اپنے اعمال کا بدلہ ضرور پاؤ گے۔