سورة التوبہ - آیت 129

فَإِن تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ۖ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر اگر وہ مانیں تو کہہ مجھے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، میں نے اس پر بھروسا کیا ، اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اگر لوگ اعراض کریں: یعنی آپ کی لائی ہوئی شریعت سے منہ موڑیں، تو آپ کہہ دیجئے کہ مجھے اللہ کافی ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ میرا توکل اسی پاک ذات پر ہے۔ مشرق و مغرب کا مالک اللہ تعالیٰ ہی ہے وہ ہر ایک کا کارساز ہے اسکی قدرت ہر چیز پر حاوی ہے ۔ وہ رب عرش عظیم ہے۔ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص یہ آیت ’’حَسْبِیَ اللّٰہُ‘‘ صبح و شام سات سات مرتبہ پڑھ لے گا اللہ تعالیٰ اسکی فکر و مشکلات کو کافی ہوجائے گا۔ (ابو داؤد: ۵۰۸۱