سورة التوبہ - آیت 78
أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ سِرَّهُمْ وَنَجْوَاهُمْ وَأَنَّ اللَّهَ عَلَّامُ الْغُيُوبِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
کیا نہیں جانتے کہ اللہ ان کے بھید اور مشورے جانتا ہے ، اور اللہ بڑا غیب دان ہے ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
منافق یہ نہیں جانتے کہ اللہ دل کے ظاہر و پوشیدہ رازوں سے واقف ہے۔ وہ پہلے سے ہی جانتا تھا کہ خالی، زبانی باتیں ہیں جب یہ مالدار ہوجائیں گے تو یہ مال میں مست ہو جائیں گے، دولت پاکر خرمستیاں ناشکری اور بُخل کرنے لگیں گے، انھیں معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ حاضر و غائب، چھپے اور کھلے، ظاہر و باطن سب کا جاننے والا ہے۔