سورة التوبہ - آیت 68

وَعَدَ اللَّهُ الْمُنَافِقِينَ وَالْمُنَافِقَاتِ وَالْكُفَّارَ نَارَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ هِيَ حَسْبُهُمْ ۚ وَلَعَنَهُمُ اللَّهُ ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّقِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

منافق مردوں اور منافق عورتوں اور سب کافروں سے خدا نے جہنم کی آگ کا وعدہ کیا ہے وہاں ہمیشہ رہیں گے ، یہی انہیں بس ہے ، اور اللہ نے ان پر لعنت کی ، اور ان کے لئے عذاب دائمی ہے ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

منافق راہ حق سے دور ہوکر گمراہی کے چکر میں پھنس گئے ہیں ان منافقوں اور کافروں کو مرد ہو یا عورتیں، انکی بداعمالیوں کی سزا ان کے لیے اللہ تعالیٰ نے جہنم کو مقرر فرما رکھا ہے جہاں وہ ابدالآباد تک رہیں گے، اور اللہ کی لعنت ہے ان منافقین پر۔