سورة التوبہ - آیت 62

يَحْلِفُونَ بِاللَّهِ لَكُمْ لِيُرْضُوكُمْ وَاللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَقُّ أَن يُرْضُوهُ إِن كَانُوا مُؤْمِنِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

تمہیں راضی کرنے کو تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں حالانکہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ حقدار ہیں کہ راضی کئے جائیں ، اگر وہ ایماندار ہیں ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

منافقوں کی جب کوئی سازش یا دغابازی پکڑی جاتی تو فوراً مکر جاتے اور قسمیں کھا کر مسلمانوں کو مطمئن اور راضی کرنے کی کوششیں کرتے، حالانکہ اگر اب بھی یہ اللہ سے ڈرجاتے اور اپنی غلطیوں اور گناہوں کا اعتراف کرکے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کرنے کی کوشش کرتے تو یہ فی الواقع ان کے اللہ پر یقین رکھنے کی دلیل بن سکتی تھی۔