سورة الانفال - آیت 20
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَلَا تَوَلَّوْا عَنْهُ وَأَنتُمْ تَسْمَعُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
مومنو ! اللہ اور اس کے رسول (ﷺ) کی اطاعت کرو ، اور اس سے منہ نہ موڑو ، حالانکہ تم سنتے ہو ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پہلی آیت میں فرمایا تھا کہ’’ اللہ مومنوں کے ساتھ ہے۔‘‘ یہاں انہی مومنوں کی تعریف کو دہرا گیاہے۔یعنی جو کسی حال میں اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے سر تابی نہ کریں، خواہ اس میں اپنا فائد ہ نظر آرہا ہو یا نقصان، جیسا کہ مسلمانوں کا ہی ایک گروہ غزوہ بدر سے جی چُر ا رہا تھا ۔