سورة الانفال - آیت 6

يُجَادِلُونَكَ فِي الْحَقِّ بَعْدَمَا تَبَيَّنَ كَأَنَّمَا يُسَاقُونَ إِلَى الْمَوْتِ وَهُمْ يَنظُرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حق بات میں اس کے واضح ہونے کے بعد تیرے ساتھ جھگڑتے تھے ، گویا وہ لوگ موت کی طرف ہانکے جاتے تھے ، اور انہیں موت سامنے نظر آتی تھی ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

حق ظاہر ہو چکا تھا ۔ یعنی یہ بات تو ظاہر ہو گئی تھی کہ قافلہ تو بچ کر نکل گیا ہے۔اب لشکر قریش ہی سامنے ہے۔ جس سے لڑائی نا گز یر ہے ۔ دراصل جولوگ لڑائی سے گریز کر رہے تھے بے سر و سا مانی کی وجہ سے ان کی کیفیت کا یہ اظہار تھا۔