وَلَوْ أَنَّهُمْ آمَنُوا وَاتَّقَوْا لَمَثُوبَةٌ مِّنْ عِندِ اللَّهِ خَيْرٌ ۖ لَّوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
اور اگر وہ ایمان لاتے اور پرہیز رکھتے تو اللہ کے پاس بہتر بدلہ تھا ، کاش ان کو سمجھ ہوتی ۔
اس آیت میں فرمایا: کاش وہ جانتے ہوتے کہ اگر کوئی عالم اپنے علم کے خلاف گناہ کا كوئی کام کرتا ہے تو درحقیقت وہ عالم نہیں بلکہ جاہل ہے۔ اللہ تعالیٰ کا کلام: (۱)زندگی بخشنے آیا ہے ۔ (۲) نفع بخش ہے ۔ (۳) ہدایت ہے سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔ (۴) کلام پاک ہے بلند مرتبہ ہے اس کا سیکھنا فرض ہے۔ (۵)کلام اللہ کو جاننے والے بلند کردار ہوتے ہیں۔ کلام پاک کو ماننے والے مومن ہیں۔ اور آخرت میں اس کا بدلہ جنت ہے ۔ جادو سے: (۱) زندگیاں تباہ ہوتی ہیں۔(۲) ہمیشہ نقصان ہوتا ہے۔(۳) جادو سیدھے راستے سے دور کرتا ہے۔(۴)جادو ناپاک کلام ہے اس کا سیکھنا اور سکھانا حرام ہے۔ (۵) جادو کرنے والے گھٹیا کردار کے مالک ہوتے ہیں۔ (۶) جادو کرنے والا کافر ہے اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہے۔