سورة الاعراف - آیت 132
وَقَالُوا مَهْمَا تَأْتِنَا بِهِ مِنْ آيَةٍ لِّتَسْحَرَنَا بِهَا فَمَا نَحْنُ لَكَ بِمُؤْمِنِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور انہوں نے کہا (اے موسیٰ علیہ السلام) جو کوئی نشانی بھی تو ہمیں دکھلائے گا کہ اس سے ہم پر جادوکرے ہم تجھ پر ایمان نہ لائیں گے ۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ان کی سر کشی اور ضد کی انتہا دیکھیے کہ قحط اور خشک سالی کے مصائب کو بھی مو سیٰ علیہ السلام کے جادو کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں، کہتے ہیں آپ خواہ کتنی ہی دلیلیں پیش کریں، کیسے ہی معجزے دکھائیں ہم ایمان لانے والے نہیں، ہم جانتے ہیں کہ یہ سب تمہارے جادو کے کرشمے ہیں۔