سورة الاعراف - آیت 109

قَالَ الْمَلَأُ مِن قَوْمِ فِرْعَوْنَ إِنَّ هَٰذَا لَسَاحِرٌ عَلِيمٌ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

قوم فرعون کے سرداروں نے کہا ، یہ کوئی دانا جادوگر ہے ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

معجزے دیکھ کہ ایمان لانے کی بجائے فرعون کے درباریوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جا دو گر قرار دے دیا ۔ اور یہ کہہ دیا کہ یہ تو بڑا ماہر جادو گر ہے۔