سورة الاعراف - آیت 83

فَأَنجَيْنَاهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا امْرَأَتَهُ كَانَتْ مِنَ الْغَابِرِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

پھر ہم نے لوط (علیہ السلام) کو اور اس کے گھر والوں کو بچا لیا مگر اس کی عورت رہ گئی ، وہ باقی رہنے والوں میں تھی ،

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

چونکہ لوط کی بیوی ان بدکردار لوگ کا ساتھ دیتی تھی۔ گھر میں کوئی مہمان آتا تو خفیہ طور پر ان لوگوں کو اطلاع دیکر بدکرداری کرنے کی ترغیب دیا کرتی تھی۔ لہٰذا وہ بھی جرم میں برابر کی شریک تھی۔ اللہ تعالیٰ نے لوط علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں کو بچالیا اور قوم پر عذاب نازل ہوا۔