سورة الاعراف - آیت 69

أَوَعَجِبْتُمْ أَن جَاءَكُمْ ذِكْرٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَلَىٰ رَجُلٍ مِّنكُمْ لِيُنذِرَكُمْ ۚ وَاذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاءَ مِن بَعْدِ قَوْمِ نُوحٍ وَزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَسْطَةً ۖ فَاذْكُرُوا آلَاءَ اللَّهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

کیا تمہیں تعجب ہوا ، کہ تمہارے رب سے ایک آدمی کے ہاتھ جو تم میں سے ہے تمہیں نصیحت آئی ، تاکہ تمہیں ڈراوئے ؟ اور وہ وقت یاد کرو ، کہ قوم نوح (علیہ السلام) کے بعد خدا نے تمہیں جانشین بنایا ، اور پیدائش میں تمہیں پھیلا زیادہ دیا ، سو تم اللہ کے احسان یاد کرو ، شاید تمہارا بھلا ہو ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قوم عاد کا قدو قامت اور ڈیل ڈول: بعض روایات کے مطابق عاد کے لوگوں کے قد اوسطاً بارہ ہاتھ تھے۔ قرآن کریم میں مذکور ہے کہ اس جیسی قوت والی قوم پیدا نہیں کی گئی۔ (الفجر: ۸) اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو قوت طاقت و رزق کی فراوانی بھی عطا کی تھی۔ حضرت ہود علیہ السلام نے انھیں اللہ کے احسان جتلائے کہ دیکھو نوح علیہ السلام کی قوم نے بت پرستی نہ چھوڑی تو ان کا جو حشر ہوا وہ تمہارے سامنے ہے۔ لہٰذا اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرو اور اُسی کی عبادت کرو۔