سورة الاعراف - آیت 4
وَكَم مِّن قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَاهَا فَجَاءَهَا بَأْسُنَا بَيَاتًا أَوْ هُمْ قَائِلُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور ہم نے بہت سی بستیاں ہلاک کیں سو راتوں رات یا دوپہر کو جب وہ سو رہے تھے ان پر ہمارا عذاب آ گیا ۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢) جن جماعتوں نے دعوت حق کا مقابلہ کیا وہ پاداش عمل میں ہلاک ہوگئیں، کیونکہ انکار و سرکشی کا نتیجہ ہلاکت و نامرادی ہے۔ قوموں سے پرسش ہوگی کہ انہوں نے پیغمبروں کی دعوت پر کان دھرا یا نہیں اور پیغمبر بھی اس کے لیے جوابدہ ہیں کہ انہوں نے فرض رسالت ادا کیا یا نہیں۔