سورة الانعام - آیت 82
الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُم بِظُلْمٍ أُولَٰئِكَ لَهُمُ الْأَمْنُ وَهُم مُّهْتَدُونَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
جو ایمان لائے اور اپنے ایمان میں ظلم (شرک) نہ ملایا ، انہیں کے لئے امن ہے ، اور وہی راہ ہدایت پر ہیں ۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
30: ایک صحیح حدیث میں آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس آیت میں لفظ ” ظلم“ کی تشریح شرک سے فرمائی ہے، کیونکہ ایک دوسری آیت میں اللہ تعالیٰ نے شرک کو ظلم عظیم قرار دیا ہے۔