سورة المآئدہ - آیت 115
قَالَ اللَّهُ إِنِّي مُنَزِّلُهَا عَلَيْكُمْ ۖ فَمَن يَكْفُرْ بَعْدُ مِنكُمْ فَإِنِّي أُعَذِّبُهُ عَذَابًا لَّا أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِّنَ الْعَالَمِينَ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
خدا نے کہا وہ خوان میں تم پر نازل کروں گا ، پھر جو کوئی اس کے بعد تم میں سے کافر ہوجائے گا اسے ایسا دکھ دوں گا کہ ویسا دکھ جہان میں کسی کو نہ دوں گا ۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
78: قرآن کریم نے یہ بیان نہیں فرمایا کہ پھر وہ خوان آسمان سے اترا یا نہیں۔ جامع ترمذی کی ایک روایت میں حضرت عمار بن یاسر کا یہ قول مروی ہے کہ خوان اترا تھا، پھر جن لوگوں نے نافرمانی کی وہ دنیا ہی میں عذاب کے شکار ہوئے۔ (جامع ترمذی، کتاب التفسیر حدیث نمبر 3-61) واللہ اعلم۔