سورة العاديات - آیت 1
وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
قسم ہے ہانپ کر دوڑنے والوں (گھوڑوں) کی۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکی یا مدنی ہے یعنی بعض نے اسے مکی قرار دیا ہے اور بعض نے مدنی، لیکن انداز بیان کے اعتبار سے اس کا مکی ہونا راجح ہے۔