سورة الشمس - آیت 15

وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور خدا اس سے نہیں ڈرتا کہ وہ اس کا پیچھا کریں گے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) قوم وثمود کا قصہ بیان کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ مکہ میں بھی اس وقت وہی حالات موجود تھے جو صالح (علیہ السلام) کے مقابلہ میں قوم ثمود کے اشرار نے پیدا کررکھے تھے، اس لیے ان کو یہ قصہ سنادینا بجائے خودیہ سمجھا دینے کے لیے کافی تھا کہ تمہارا حشر بھی اہل ثمود کاسا ہونے والا ہے۔