سورة البلد - آیت 18

أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

وہی دہنی طرف والے ہیں۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٦) آخر میں صالح معاشرہ کے مبارک لوگوں کی خصوصیات بیان فرمائی ہیں یعنی ایک دوسرے کو صبر اور رحم کی تلقین کرنا اور اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا۔