سورة الفجر - آیت 4
وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور رات کی جب گزرنے لگے (حاجی) میدان مزدلفہ میں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٢) جزوسزا کے استدلال کے سلسلہ میں اولا قرآن مجید نے چار چیزوں کی قسم کھائی ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ ان چار چیزوں کو بطور شہادت پیش کیا ہے کہ جزائے اعمال برحق ہے شب روز کایہ سلسلہ جس نظام کے ساتھ جاری ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ایک رب قدیر اس پر فرمانروائی کررہا ہے اسکے بعد انسانی تاریخ سے استدلال کیا ہے جوایک حقیقت ہے کہ جن قوموں نے بھی آخرت کو جھٹلایا وہ اخلاقی گرواٹ میں مبتلاہوکرآخرکار تباہ وبرباد ہوگئیں۔