سورة الانشقاق - آیت 1

إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جب آسمان پھٹ (ف 1) جائے گا

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکی ہے اور ابتدائی عہد کی تنزیلات سے ہے اس کاموضوع بھی قیامت اور آخرت ہے۔ اس دور کی اکثر مکی سورتوں کی طرح اس سورۃ میں بھی قیامت کا کیفیت اور اس کا منظر پیش کیا گیا ہے۔