سورة الإنفطار - آیت 1

إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جب آسمان پھٹ جائے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مکی ہے اور اس کا مضمون سورۃ تکویر کے مشابہ ہے یہ سورۃ بھی بیان آخرت پر مشتمل ہے۔