سورة التكوير - آیت 8

وَإِذَا الْمَوْءُودَةُ سُئِلَتْ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

اور جب اس لڑکی سے جو زندہ گاڑی گئی تھی پوچھا جائے گا۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٢) آیت ٨ میں، المودوۃ، سے مراد وہ لڑکی ہے جسے زندہ درگور کیا گیا اس سے سوال کا مطلب یہ ہے کہ اسے کہا جائے کہ تم خود ہی اپنی داستان سناؤ کہ کس جرم کے عوض تمہیں ظلم وستم کانشانہ بنایا گیا اور کسی نے تمہاری داد رسی نہ کی؟ گویا اس پیرایہ بیان سے اس کے والدین پرسخت غضب ناکی اور ان سے نفرت کا اظہار مقصود ہے۔