سورة عبس - آیت 19

مِن نُّطْفَةٍ خَلَقَهُ فَقَدَّرَهُ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

نطفہ سے اسے پیدا کیا ۔ پھر اس کا اندازہ رکھا۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

) انسان اگر اپنی اصل پر غور کرے کہ کیسی حقیر چیز سے پیدا ہوا ہے ہم نے اپنی مہربانی سے اس میں حس وشعور پیدا کیا ہے اور عقل وادراک کی نعمتیں بخشی ہیں مگر یہ سب نعمتوں کوفراموش کرکے ناسپاس بنا ہوا ہے۔