سورة النبأ - آیت 31

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

بے شک متقیوں کو مراد ملتی ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٥) پہلے اہل دوزخ کے احوال بیان فرمائے ہیں اور اب یہاں آیت ٣١ سے متقین یعنی آخرت پر ایمان رکھنے والوں کے حالات کا آغاز ہورہا ہے۔