سورة الإنسان - آیت 27
إِنَّ هَٰؤُلَاءِ يُحِبُّونَ الْعَاجِلَةَ وَيَذَرُونَ وَرَاءَهُمْ يَوْمًا ثَقِيلًا
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
یہ لوگ دنیا چاہتے ہیں اور ایک بھاری دن کو اپنی پیٹھ پیچھے چھوڑتے ہیں۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٧) دنیا پرستی ایک ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے انسان اخلاق وعقائد کی گمراہیوں میں مبتلا ہوتا ہے یہاں پر (آیت ٢٧ میں) یہی فرمایا کہ یہ لوگ دنیا سے محبت کرتے ہیں جب کہ آخرت کو ان لوگوں نے پس پشت ڈال رکھا ہے۔