سورة الإنسان - آیت 21

عَالِيَهُمْ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ ۖ وَحُلُّوا أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ وَسَقَاهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ان کے اوپر کی پوشاک سبز ریشمی باریک اور گاڑھے ریشمی کپڑے ہیں اور ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے ۔ اور ان کا رب انہیں پاک شربت پلائے گا

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٥) جنت کی ان نعمتوں کا ذکر سورۃ الکہف میں بھی بیان ہوا ہے اور بعض دیگر سورتوں میں بھی یہ ذکر ملتا ہے جنت میں جو شراب پیش ہوگی ایک تو وہ ہوگی جس میں کافور کی آمیزش ہوگی اور دوسری وہ کہ جس میں زنجیل (سونٹھ) کی آمیزش ہوگی، اس کے بعد یہاں اب فرمایا کہ اللہ تعالیٰ انہیں شراب طہور پلائے گا۔