سورة المعارج - آیت 3

مِّنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

عذاب اس اللہ کی طرف سے جو سیڑھیوں (ف 1) والا ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) اللہ تعالیٰ ذی المعارج ہے، یعنی اس کی ذات بلند وبالا ہے اور اس کے حضور باریاب ہونے کے لیے فرشتوں کو پے درپے بلندیوں سے گزرنا ہوتا ہے، آیت ٤ میں روح سے مراد حضرت جبرائیل ہیں۔