سورة البقرة - آیت 45

وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَاةِ ۚ وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد چاہو اور البتہ وہ بھاری تو ہے مگر ان پر (نہیں) جن کے دل پگھلے (جو عاجزی کرنے والے) ہیں (ف ٣)

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

صبر اور نماز دو بڑی روحانی قوتیں ہیں جن سے اصلاح نفس اور انقلاب حال میں مدد لی جاسکتی ہے