سورة الطلاق - آیت 8

وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ عَتَتْ عَنْ أَمْرِ رَبِّهَا وَرُسُلِهِ فَحَاسَبْنَاهَا حِسَابًا شَدِيدًا وَعَذَّبْنَاهَا عَذَابًا نُّكْرًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور بہت بستیاں ہیں کہ اپنے رب اور رسولوں کے حکم سر سرکشی ہوئیں ۔ پھر ہم نے ان کو سخت عذاب میں پکڑا اور ان دیکھے عذاب سے ہم نے انہیں دکھ پہنچایا

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤) آیت ٨ میں بتایا کہ جن قوموں نے اپنے رسولوں کی نافرمانی کی وہ تباہ وبرباد ہوگئیں اس لیے جو احکام بیان کیے گئے ہیں ان کی پابندی کرو ایسا نہ ہو کہ تم بھی اللہ کے عذاب کے مستحق ہوجاؤ۔