سورة التغابن - آیت 1

يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ۖ وَهُوَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اللہ کی تسبیح کرتا ہے اسی کی سلطنت ہے اور وہ ہر شئے پر قادر ہے۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مدنی ہے مدینہ طیبہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی بعض کے نزدیک اس کا ابتدائی حصہ مکی ہے اور اس سورۃ میں ایمان وطاعت کی طرف دعوت دی گئی ہے اور اس میں اخلاق حسنہ کی تعلیم ہے۔