سورة الجمعة - آیت 1

يُسَبِّحُ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ اللہ کی تسبیح کرتا ہے ۔ وہ بادشاہ پاک ذات غالب حکمت والا ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تفسیر وتشریح۔ (١) یہ سورۃ بھی مدنی ہے ابتدائی حصہ فتح خیبر کے موقع پر یا اس کے بعد نازل ہوا دوسرا رکوع ہجرت کے بعد قریبی زمانہ میں نازل ہوا۔