سورة الواقعة - آیت 20

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور میوے جیسے وہ پسند کریں

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٣) جنت کی نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت جس کا قرآن مجید میں بہ تکرار ذکر آیا ہے یہ ہے کہ وہاں کی سوسائٹی نہایت پاکیزہ اخلاق ہوگی، ان میں بدتمیزی اور بدزبانی کا نام ونشان تک نہ ہوگا، ان کی گفتگو ہر قسم کے عیوب سے پاک ہوگی، ملاحظہ، آیت ٢٥، ٢٦۔