سورة البقرة - آیت 40

يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ اذْكُرُوا نِعْمَتِيَ الَّتِي أَنْعَمْتُ عَلَيْكُمْ وَأَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ وَإِيَّايَ فَارْهَبُونِ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اے بنی اسرائیل ، میرا وہ احسان یاد کرو (ف ٢) جو میں نے تم پر کیا اور میرے عہد کو پورا کرو ۔ میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا اور مجھی سے ڈرو ۔

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وحی الٰہی کی ہدایت کا جاری ہونا اور اس سلسلہ میں بنی اسرائیل سے خطاب کہ کتاب اللہ کے سب سے بڑے حامل وحی سمجھے جاتے تھے