سورة الفتح - آیت 18

لَّقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمْ فَأَنزَلَ السَّكِينَةَ عَلَيْهِمْ وَأَثَابَهُمْ فَتْحًا قَرِيبًا

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

بے شک اللہ مومنوں سے راضی ہوگیا ۔ جب وہ درخت کے نیچے بیعت کرتے تھے ۔ پھر اس نے جو ان کے جی میں تھا جان لیا پھر اس نے ان پر تسکین نازل کی اور ایک قریب کی فتح (یعنی فتح خیبر) ان کو انعام میں دی

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٥) اس درخت سے کیکر کا وہ درخت مراد ہے جس کے نیچے بیعت ہوئی تھی اور اس بیعت پر چونکہ قرآن مجید نے، لقدرضی اللہ عنہ) کی خوشخبری دی ہے اسلیے اس بیعت رضوان کہتے ہیں۔