سورة الزخرف - آیت 61
وَإِنَّهُ لَعِلْمٌ لِّلسَّاعَةِ فَلَا تَمْتَرُنَّ بِهَا وَاتَّبِعُونِ ۚ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ
ترجمہ سراج البیان - مستفاد از ترجمتین شاہ عبدالقادر دھلوی/شاہ رفیع الدین دھلوی
اور وہ عیسیٰ تو قیامت کی نشانی ہے (ف 1 )سو تم قیامت میں شک نہ کرو اور میرے تابع ہوجاؤ۔ یہ سیدھی راہ ہے۔
تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
(٦) آیت ٦١ میں حضرت عیسیٰ کو قیامت کانشان قرار دیا ہے اور یہ اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ حضرت عیسیٰ زندہ ہوں اور آخرزمانہ میں قیامت کے قریب آسمان سے نزول کریں جیسا کہ احادیث میں آیا ہے۔