سورة الشورى - آیت 6

وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ

ترجمہ سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

اور جنہوں نے اللہ کے سوا رفیق پکڑے ہیں ۔ وہ اللہ کو یاد ہیں (انہیں ضرور سزا دے گا) اور تو ان پر داروغہ نہیں ہے

تفسیر ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

(٤) انبیاء لوگوں کی قسمتوں کے مالک نہیں ہوتے وہ تو صرفلوگوں کو خواب غفلت دے بیدا کرنے کے لیے بھیجے جاتے ہیں اور وہ قوم کے خیرخواہ ہوتے ہیں۔